لندن(نیوزڈیسک))برطانیہ کے شمالی علاقہ جات اور سکاٹ لینڈکے شمال مشرق میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں۔ رپورٹس کے مطابق تاحال دریاؤں میں سیلابی صورتحال موجود ہے جبکہ صرف برطانیہ کے شمالی علاقوں میں سات ہزار سے زائد گھروں کو خالی کروایا جا چکا ہے۔ کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہے۔ جبکہ درجنوں علاقوں میں شدید سیلاب کی وارننگ موجود ہے۔ رپورٹس کے مطابق یہ ملک کا بدترین سیلاب ہے۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق کئی علاقوں میں مزید بارش متوقع ہے جس سے پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہوگا اور مزید کئی گھروں کو متاثر کر سکتا ہے۔ پولیس اورریسکیو اداروں کا کہنا ہے کہ وہ مکمل طور پر تیار ہیں جن علاقوں کو سیلاب سے ممکنہ طور پر خطرہ ہے ان سے بھی لوگوں کو نکالنے کی تیاریاں مکمل ہیں۔ سیلاب پانی کی سطح بڑھنے کی صورت میں فوری لوگوں کا انخلاء4 شروع کر دیا جائیگا۔ واضح رہے کہ پہلے دریاء4 کے نزدیک مقیم گھروں سے ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل ہو چکے ہیں ۔