منگل‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2026 

میکسیکو،خاتون میئر انتخاب کے ایک روز بعد قتل

datetime 3  جنوری‬‮  2016 |

ٹمیکسکو(نیوزڈیسک)امریکی ملک میکسیکو کے شہر ٹمیکسکو میں نومنتخب ہونے والی خاتون میئر کو عہدے پر تعیناتی کے دوسرے دن ہی مسلح افراد نے گھر میں گھس کر قتل کر دیا۔امریکی نشریاتی ادارے سی این این کی رپورٹ کے مطابق ریاست کے پولیس کمشنر البرٹو کپیلا کا کہنا تھا کہ حملہ آور میئر گیسیلا موٹا کے گھر میں داخل ہوئے اس وقت ان کے دیگر اہلخانہ بھی وہاں موجود تھے، ان پر فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔پولیس کے مطابق حملہ آوروں کی تعدا چار تھی، سیکیورٹی ادارے فائرنگ کے فوری بعد ہی متحرک ہوئے اور دو حملہ آوروں کو گولی مار کر ہلاک کر دیا جبکہ دو کو گرفتار کر لیا گیا۔واضح رہے کہ 33 سالہ گیسیلا موٹا ایک روز قبل ہی ٹمیکسکو کی میئر منتخب ہوئی تھیں، ٹمیکسکو ریاست موریلوس کے شہر ہے جس کی آباد ایک لاکھ کے قریب ہے جبکہ میکسیکو میں ریاست موریلوس کو منشیات فروشی کے حوالےسے بدترین ریاست تصور کیا جاتا ہے۔ ٹمیکسکو شہر دارالحکومت میکسیکو سے صرف 90 کلومیٹر دور ہے، جبکہ اس شہر میں جرائم پیشہ افراد کے منظم گروہ ہیں جو اغوائ برائے تاوان اور بھتہ خوری میں ملوث ہیں۔میکسیکو میں گذشتہ برس بہت سے میئرز کو مبینہ طور پر منشیات کی اسمگلنگ کرنے والوں کی جانب سے نشانہ بنایا جا چکا ہے۔برطانوی اخبار ٹیلی گراف کی رپورٹ کے مطابق مارچ 2015 میں میئر کی خاتون امیدوار 42 سالہ ایڈی وانا گونزالیز کو جرائم پیشہ گروہ نے قتل کر دیا تھا، ایڈی وانا گونزالیز کے شوہر اور میئر کوئیننز ناوا کو جون 2014 میں قتل کیا گیا تھا جبکہ ان دونوں کے بیٹے کوئیننز ناوا کو 2012 میں تاوان کے لیے اغواءکیا گیا تھا جو تاحال لاپتہ ہے۔یو پی آئی کی ایک رپورٹ کے مطابق اسی طرح جیری کورو کے میئر 42 سالہ روگیلئیو سانچیز گالان کو منتخب ہونے کے صرف 3 ہفتوں بعد مار دیا گیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…