اتوار‬‮ ، 21 ستمبر‬‮ 2025 

پٹھان کوٹ ائربیس،بھارت دہشتگردی کی ایسی کارروائیوں کاموثرجواب دیناجانتاہے،شری کانت شرما

datetime 3  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(نیوزڈیسک)ماضی کی روایات توڑتے ہوئے بھارت کی حکمراں جماعت بھارتیہ جنتاپارٹی نے دوٹوک انداز میں کہاہے کہ ایک حملہ سے پاک بھارت تعلقات کی بحالی کاعمل ختم نہیں کیاجاسکتا۔بھارتیہ جنتاپارٹی کے سیکریٹری شری کانت شرما نے کہاہے کہ حکومت درست وقت پردرست فیصلہ کریگی۔بھارتی اخبارکے مطابق پٹھان کوٹ ائربیس پرحملے سے متعلق شری کانت شرما کاکہناہے کہ بھارت دہشتگردی کی ایسی کارروائیوں کاموثرجواب دیناجانتاہے،ساتھ ہی یہ بھی واضح کیا کہ ایک حملے سے پاک بھارت تعلقات کی بحالی کاعمل ختم نہیں کیاجاسکتا۔بھارت کے وزیرماحولیات پرکاش جوادکرنے بھی واضح کیا کہ پٹھان کوٹ حملے سے ڈائیلاگ کاعمل تباہ نہیں ہوسکتا،پڑوسی نہیں بدلے جاسکتے،مذاکرات کاعمل جاری رہناچاہیے۔پرکاش جوادکر کاکہناتھاکہ مذاکرات کامرکزی نکتہ دہشتگردی ہوناچاہیے اوریہی بھارت کررہاہے۔حکومت پاکستان سمیت تمام ہمسایوں سے بہتر تعلقات چاہتی ہے مگر دہشتگردی کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، فورسز نے دہشتگردوں کو بھرپور جواب دیا اور آئندہ بھی دہشتگردی کا پوری جرات کے ساتھ مقابلہ کیاجائے گا۔ بی جے پی کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ ابھی یہ بھی دیکھنا ہوگا کہ پاکستان اس حملے کے متعلق کا طرزعمل اختیار کرتا ہے اور مستقبل کے تعلقات کا انحصار بھی اسی بنیاد پر ہوگا۔



کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…