کرم ایجنسی((نیوزڈیسک)کرم ایجنسی کے علاقے لدھا میں پولیٹیکل حکام اور سیکیورٹی فورسز نے ناکہ بندی کے دوران ایک گاڑی سے بھاری مقدار میں اسلحہ پکڑ لیا ہے۔کارروائی میں 2 ملزمان کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔پولیٹیکل حکام کے مطابق وسطی کرم کے علاقہ لدھا میں ناکہ بندی کے دوران ایک گاڑی سے ایک میزائل لانچر،2راکٹ لانچر ،ایک اینٹی ایئرکرافٹ گن ،23میزائل ،29راکٹ اور 25فیوز برآمد ہوئے ہیں۔کارروائی میں 2افراد کو بھی گرفتار کیاگیا ہے جنہیں نامعلوم مقام پر منتقل کردیاگیا ہے۔