شانگلہ(نیوزڈیسک)تحصیل الپوری کے علاقے لیلونی میں گھر میں گیس سلنڈردھماکے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 3 افرادجاں بحق ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے اہل خانہ ناشتہ بنانے کیلئے ایل پی جی سلنڈر استعمال کررہے تھے۔ خاتون خانہ ناشتہ بنانے میں مصروف تھی جبکہ اس کا خاوند اوربیٹی بھی باورچی خانے میں موجودتھے کہ گیس سلنڈر اچانک دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں میاں ، بیوی اور بچی شدید زخمی ہوگئے اور موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔