لاہور(نیوزڈیسک)لاہور ائیرپورٹ سے سری لنکا ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش کرنے والے2 ملزمان کوگرفتار کر لیا گیا۔اے این ایف ذرائع کے مطابق دونوں ملزمان حنیف اور جاوید غیر ملکی ائیر لائن کی پرواز سے کولمبو جارہے تھے، شک ہونے پر جب ان کی چیکنگ کی گئی تو ملزم حنیف سے ہیروئن کے 55 جبکہ جاوید سے 52 کیپسول برآمد ہوئے۔اے این ایف ذرائع کے مطابق علامہ اقبال ائیرپورٹ سے گرفتار ہونے والے دونوں ملزمان سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔