اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آباد موٹروے ٹول پلازہ کے قریب دھماکہ ،نجی ٹی وی کے مطابق موٹر واے ٹول پلازہ کے قریب دھماکے کی آواز سنی گئی ہے ۔دھماکے کی تصدیق ایس ایس پی آپریشنزنے بھی کردی ہے ۔ پولیس حکام نے بتایاکہ موٹروے کے قریب سکیورٹی فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنایاگیاہے جس میں 3 سکیورٹی اہلکار زخمی ہیں ۔دھماکے کے بعد قانون نافذ کرنے والے ادارے جائے وقوعہ کی طرف روانہ ہوچکے ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق دھماکہ خیز مواد کھمبے میں نصب کیا گیا تھا جیسے ہی قافلہ گزرا دھماکہ خیز مواد پھٹ گیا