اسلام آباد(نیوز ڈیسک)شمالی کوریا کے حکمران کم جونگ نے نئے سال کی تقریب سے خطاب کے دوران کہا ہے کہ 2016میں ہم تیسری عالمی جنگ کے لیے پوری طرح تیار ہیں، اگر بیرونی ملک نے ہمیں ہلکا سا بھی اشتعال دلایا تو اسے معاف نہیں کریں گے اور انتہائی بے رحمی کے ساتھ اسے سخت جواب دیں گے۔انہوں نے ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والی اپنی 30منٹ کی تقریر میں جنوبی کوریا کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے جنوب میں واقع ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کے لیے کام کریں گے اور کورین خطے میں قیام امن و استحکام کے لیے بھی صبرواستقامت کے ساتھ کام جاری رکھا جائے گا۔