اسلام آباد (نیوز ڈیسک)31دسمبر کو ملائیشیا میںٹریفک کے ایک حادثہ میں جاں بحق ہونے والے عمیر فاروقی کا جسدخاکی عبدالحکیم پہنچا تو ورثاء میں بڑے بھائی ارشد نے لاش کی شناخت سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ یہ میرے بھائی کی لاش نہیں ہے بعدازاں ملائیشیا ایئرپورٹ حکام سے رابطہ کیا تو انھوں نے اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکومنٹ کی تبدیلی کی وجہ سے لاش کا بکس تبدیل ہو گیا یہ آپ کے بھائی عمیر نہیں بلکہ لئیق خان ولد گُل ریحان ہے جسکا تعلق پشاور سے ہے بعد ازاںانھوں نے لئیق خان کے ورثاء سے پشاور رابطہ کیا تو انھوں نے بتایا کہ ہم نے بکس کھولے بغیر تدفین کر دی ہے ۔