تہران((نیوزڈیسک)ایران کے ایک سینئر کمانڈر نے کہا ہے کہ ایران کے ریوولوشنری گارڈزیا پاسداران انقلاب کے پاس اتنے زیادہ میزائلز ہیں کہ سمجھ میں نہیں آ رہا کہ وہ انہیں کہاں رکھیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایران کے ایک سینئر کمانڈر نے حسین سلامی نے ایک بیان میں کہاکہ ایران کے ریوولوشنری گارڈزیا پاسداران انقلاب کے پاس اتنے زیادہ میزائلز ہیں کہ سمجھ میں نہیں آ رہا کہ وہ انہیں کہاں رکھیں۔ جنرل حسینی پاسداران انقلاب کے نائب سربراہ بھی ہیں نے کہاکہ ہمارے میزائلوں کی تعداد اتنی زیادہ ہے کہ ہمارے پاس انہیں رکھنے کی جگہ تنگ پڑ رہی ہے۔جنرل حسینی کا کہنا تھاکہ سینکڑوں ٹنلز میزائلوں سی بھری پڑی ہیں اور یہ آپ کی سالمیت، آزادی اور حْریت کے تحفظ کے لیے ہر وقت پرواز کے لیے تیار ہیں۔ایرانی جنرل نے اپنے عوام سے وعدہ کیا کہ ایران کی دفاعی مزاحمت کو کبھی بھی کم نہیں ہونے دیا جائے گا۔