الریاض(نیوزڈیسک)سعودی قیادت میں قائم عسکری اتحاد نے یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف فائربندی ختم کرنے کا اعلان کر دیا ۔میڈیارپورٹس کے مطابق گزشتہ ماہ فائربندی کے اعلان کے بعد سے اب تک اس فائربندی کی خلاف ورزی وقفے وقفے سے دیکھنے میں آتی رہی ہے، اتحاد کی جانب سے کہا گیا ہے کہ عالمی وقت کے مطابق صبح گیارہ بجے سے اس فائربندی کا باقاعدہ خاتمہ کر دیا گیا ہے۔ سعودی اتحاد کے بیان میں کہا گیا ہے کہ حوثی باغیوں نے اس فائربندی کے دوران حملوں کا سلسلہ جاری رکھا اور اپنے زیرقبضہ علاقوں سے سعودی شہروں پر میزائل داغے، سرحدی چوکیوں پر حملے کیے اور امدادی کارروائیوں میں رخنہ ڈالا۔