پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

ایمنسٹی سکیم کے بعد وزیر اعظم ہیلتھ انشورنس سکیم بھی متنازعہ ہو گئی

datetime 2  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک) پی آئی اے نجکاری اور ایمنسٹی سکیم کے بعد وزیر اعظم ہیلتھ انشورنس سکیم بھی متنازعہ ہو گئی ہے۔ وزیر اعظم کی ہیلتھ انشورنش سکیم صوبہ پنجاب اور بلوچستان تک محدود ہو گئی ہے۔صوبہ سندھ اور خیبرپختونخوا نے وفاقی ہیلتھ انشورنش سکیم قبول کرنے سے صاف انکار کر دیا ہے وفاق کے تمام پروگرام اپوزیشن جماعتوں نے متنازعہ بنا دیئے ہیں۔ پی آئی اے نجکاری اور ایمنسٹی اسکیم کے بعد وزیر اعظم ہیلتھ انشورنس سکیم بھی متنازعہ ہو گئی ہے ذرائع کے مطابق سندھ اور خیبرپختونخوا حکومتوں نے وفاق کے ہیلتھ انشورنس سکیم کو متنازعہ سکیم قرار دے دیا ہے کیونکہ صحت کا شعبہ صوبائی معاملہ ہے جس پر دونوں صوبوں نے مسترد کر دیا ہے حکومت سندھ کے مطابق یہ اٹھارہویں ترمیم کی سراسر خلاف ورزی ہے اور اس طرح کے پروگرام پر حکومت سندھ کو اعتماد میں نہ لینا عوامی مینڈیٹ کی خلاف ورزی ہے اس حوالے سے خیبرپختونخوا حکومت نے بھی شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے اور اس سکیم کو مکمل طور پر قبول کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ اس کے علاوہ صوبوں کا کہنا تھا کہ فنڈ کی پچاس فیصد ادائیگی بھی صوبوں کے ذمے ڈال دی گئی ہے ان کے مطابق صوبے پہلے ہی سے صحت پروگرام شروع کر چکی ہے اور بجٹ کا بڑا حصہ صحت پروگرام پر لگایا جا رہا ہے۔ ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ پی آئی اے ایمنسٹی اسکیم کے بعد وزیر اعظم ہیلتھ انشورنس سکیم بھی کھٹائی میں پڑنے کا قومی امکان ہے۔ یاد رہے وزیر اعظم ہیلتھ انشورنس سکیم کے تحت پنجاب کے لئے 386 ملین ، بلوچستان 73 ملین ، خیبرپختونخوا 30 ملین ، آزاد کشمیر 209 ملین اور فاٹا کے لئے 240 ملین روپے رکھے گئے ہیں۔ وفاق اور صوبوں کی حکومتوں میں رسہ کشی شدت اختیار کرنے کی وجہ سے ہیلتھ انشورنش سکیم ناکام ہو جائے گی اور صوبائی اسمبلیوں میں شدید تنقید کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…