اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

سعودی عرب ‘ سرحدی علاقے جازان پر یمن کی طرف سے میزائل حملہ

datetime 2  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض / عدن(نیوز ڈیسک )سعودی عرب کے سرحدی علاقے جازان پریمن کی طرف سے داغے گئے میزائل حملے میں3 سعودی شہری جاں بحق ہو گئے جن میں2 بچے بھی شامل ہیں اور11افراد زخمی ہو گئے۔سعودی عرب کی سول ڈیفنس کے ترجمان میجر یحییٰ القہطانی نے اپنے ایک بیان میں بتایاکہ یمن کی طرف سے داغے گئے متعددمیزائل جازان کے شہری علاقے میں آ گرے، زخمی ہونے والے11افراد میں9 بچے بھی شامل ہیں۔دوسری جانب ساحلی شہر عدن میں القاعدہ جنگجوو¿ں اوریمنی حکومت کی حامی ملیشیاکے مابین ہونے والی ایک جھڑپ میں 6 افراد ہلاک ہوگئے۔ یمنی سیکیورٹی حکام کے مطابق مشتبہ القاعدہ جنگجواسلحہ سے لیس گاڑی پر شہرعدن کی طرف آ رہے تھے جب ایک چیک پوسٹ پرانھیں روکا گیا توجھڑپ ہوگئی اوردونوں طرف سے گولیاں چل گئیں، فائرنگ میں دونوں اطراف سے 3،3افراد مارے گئے۔دارالحکومت صنعا کے قریب سعودی اتحادی طیاروں کی بمباری سے جبل النھدین اور باغیوں کے زیرتسلط صدارتی ہیڈکواٹرزمیں اسلحہ اورگولہ بارود کا بھاری ذخیرہ تباہ ہوگیا۔ عرب ٹی وی کے مطابق حکومتی فورسز نے سعودی عرب سے متصل گورنری حجہ کے سرحدی شہر حرض پر بھی کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…