جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

اربوں کی گندم 6ماہ کی بینک گارنٹی پر دینا کھلی کرپشن ہے، سمن مل

datetime 2  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن سندھ کے چیئر مین سمن مل نے کہا ہے کہ 3ارب 40 کروڑ روپے مالیت کی 10لاکھ بوری 6 ماہ کی بینک گارنٹی پر ادھار دینا یہ کھلی کرپشن ہے۔ محکمہ خوراک پورے صوبے کے لئے یکساں پالیسی مرتب کرے، موجودہ پالیسی کرپشن کا راستہ ہے۔یہ بات انہوں نے جمعہ کو جنرل باڈی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی، انہوں نے مطالبہ کیا کہ وزیر خوراک گندم کی پالیسی کے حوالے سے جلدازجلد پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن سندھ سرکل کے ساتھ مشاورت کرکے فیصلہ کریں، ملاقات کے لئے وزیر خوراک کو خط بھی لکھ دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ 6 ماہ کی بینک گارنٹی پرگندم کی فراہمی صرف سکھر اور لاڑکانہ ریجن کے لئے ہے اس پالیسی سے چمک دھمک نظر آرہی ہے، انہوں نے کہا کہ اپریل میں گندم کی نئی فصل آجائے گی اور اس وقت حکومت کے پاس گندم ی خریداری کے لئے فنڈز نہیں ہونگے، انہوں نے کہا کہ محکمہ خوراک جو بھی پالیسی بنائے وہ پورے صوبے کے لئے بنائی جائے ریجن کی سطح پر پالیسی مرتب کرنا کرپشن کو راستہ دکھاناہے۔انہوں نےمزید کہا کہ امکان ہے کہ چند روز میں وزیر خوراک سے ملاقات ہوجائے گی جس میں مسئلہ حل ہوجائے گا اگر مسئلہ حل نہیں ہوا تو اجلاس دوبارہ بلائیں گے اور کوئی فیصلہ کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…