اسلام آباد(نیوزڈیسک)چین نے اپنی عسکری طاقت میں اضافے کے لیے فوج میں تین نئے یونٹوں کا اضافہ کردیا۔ صدر شی جن پنگ نےجنرل کمانڈ، میزائل فورس اور اسٹریٹجک سپورٹَ کے کمانڈروں کو فوجی پرچم دے کر نئے یونٹوں کا افتتاح کیا۔چین کے دارالحکومت بیجنگ میں فوجی یونٹوں کے افتتاح کی شاندار تقریب منعقد ہوئی جس میں چینی صدر شی جن پنگ، اعلیِ عسکری و سول قیادت نے شرکت کی۔ چین کے سینٹرل ملٹری کمیشن کے سربراہ اور صدر شی چن پنگ نے فوج کے نئے یونٹوں کے کمانڈروں کو فوجی پرچم دے کر ان کا باقاعدہ افتتاح کیا۔شی جن پنگ کا کہنا تھا کہ چین اپنی عسکری طاقت میں اضافہ کرکے چین کو عظیم تر بنانے کا خواب پورا کیا جائے گا۔ اگلے مرحلے میں فوج کو جدید سازوسامان اور اسلحے سے لیس کیا جائے گا۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں