اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

2001ءمیں’ اسامہ‘رمزفلڈکی وجہ سےبچ گئے تھے، ہیلری کلنٹن

datetime 2  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(نیو ز ڈیسک)سابق امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے ایک ای میل میں انکشاف کیا ہے کہ2001ءمیں تورا بورا آپریشن کے دوران اسامہ بن لادن سمیت القاعدہ کے 3رہنما اس وجہ سے بچ نکلنے میں کامیاب ہو گئے تھے کیوں کہ امریکی وزیر دفاع ڈونلڈ رمز فلڈ اور سینٹرل کمانڈ کے جنرل ٹومی فرینک نے آپریشن کی مخالفت کی تھی۔ سابق امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن تورا بورآپریشن کے حوالے سے سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کی رپورٹ پر ایک ای میل میں لکھا ہے کہ افغانستان میں موجود امریکی کمانڈرز کو اسامہ بن لادن کی موجودگی اور مقام کے بارے میں معلوم تھا اور انہیں گرفتار یا ہلاک کیا جا سکتا تھا۔ اس وقت کے امریکی وزیر دفاع ڈونلڈ رمز فلڈ اور سینٹرل کمانڈ کے جنرل ٹومی فرینک آپریشن کے مخالف تھے۔ اس وقت تورا بورا غار میں نہ صرف اسامہ بن لادن بلکہ اس کے نائب ایمن الظواہری اور ملا عمر بھی موجود تھے۔ امریکا نے تورا بورا میں اسامہ بن لادن اور جنگجوو?ں کے درمیان گفتگو ریکارڈ کی تھی۔ ہیلری کلنٹن کی اس ای میل میں یہ بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ سابق امریکی نائب صدر ڈک چینی اور وزیردفاع ڈونلڈ رمز فلڈ کے حکم پر افغان شہر قندوز سے طالبان کے اہم رہنماوں کو ایئر لفٹ کیا گیا تھا اور یہ سابق پاکستانی صدر جنرل پرویز مشرف کی درخواست پر کیا گیا تھا

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…