جمعرات‬‮ ، 09 اکتوبر‬‮ 2025 

پاکستان انسانی ترقی و بہبود کے لحاظ سے کہاں کھڑا ہے؟،آئی پی آر نے 8سال بعدرپورٹ جاری کردی

datetime 2  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوزڈیسک) تھنک ٹینک انسٹی ٹیوٹ فار پالیسی ریفارمز نے 2008کے بعد پہلی مرتبہ پاکستان میں ہیومن ڈیویلپمنٹ انڈیکس پر ایک مفصل رپورٹ جاری کی ہے ۔آئی پی آر کی رپورٹ کے مطابق ایچ ڈی آئی لیول ایک ایسا طریقہ کار ہے جس کے مطابق نیشنل فنانس کمیشن اپنے وسائل تفویض کرتا ہے ۔اٹھارویں ترمیم کے بعد اور پچھلے این ایف سی ایوارڈ میں اضافی وسائل اور صوبوں کی ہیو مین ڈیویلپمنٹ کے سلسلے میں مکمل خود مختاری کے بعد صوبائی ہیومن ڈیویلپمنٹ انڈیکس کا تخمینہ لگانا ایک انتہائی اہم اور نازک کام ہے ۔جس کے بارے میں بہت سے ماہرین کا خیال ہے کہ اس سلسلے میں تخمینہ لگانا صوبائی ترقی اور ترقیاتی کاموں کےلئے انتہائی اہم ہے ۔آئی پی آر رپورٹ کے مطابق ہیومن ڈیویلپمنٹ انڈیکس تین مساوی اجزا ءپر مشتمل ہے جس میں صحت ، تعلیم اور آمدن شامل ہےں ۔ تھنک ٹینک آئی پی آر نے ہیومن ڈیویلپمنٹ انڈیکس کا تخمینہ لگانے کےلئے وہی طریقہ کار اپنا یا ہے جو کہ یو این ڈی پی کا طریقہ کار ہے لہذا یہ اس طریقہ کار سے ہی ممکن ہو سکا ہے کہ صوبائی ہیومن ڈیویلپمنٹ انڈیکس کے تخمینے کو یو این ڈی پی کی گولوبل رینکنگ کے سلسلے میں تقابلی جائزہ کےلئے پیش کیا جا سکے ۔لہذا اس طریقہ کار کے مطابق آئی پی آر رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صوبائی ہیومن ڈیویلپمنٹ انڈیکس کے مطابق صوبہ سندھ کوا س سلسلے میں پنجاب ،کے پی کے اور بلوچستان پر فوقیت حاصل ہے جبکہ مجموعی طور پر پاکستان کا شمار ان ممالک میں ہوتا ہے جو کہ ہیومن ڈیویلپمنٹ کے سلسلے میں سب سے نچلی سطح پر ہیں اگرپاکستان کے مجموعی ہیومن ڈیویلپمنٹ انڈیکس کو صوبائی سطح پر الگ الگ کر کے دیکھا جائے تو صوبہ سندھ میں درمیانے درجے کی جبکہ باقی تینو ں صوبوں میں کم درجے کی ہیومن ڈیویلپمنٹ ہوئی ہے رپورٹ کے مطابق اگر صوبائی ایچ ڈی آئی کا رحجان دیکھا جائے تو سندھ میں ہیومن ڈیویلپمنٹ کی رفتار2001تا 2014 سست روی کا شکار رہی ہے جبکہ بلوچستان اور کے پی کے میں نسبتا ہیومن ڈیویلپمنٹ کی رفتار تیز تھی اور پنجاب میں درمیانے درجے کی ہیومن ڈیویلپمنٹ ہوئی ۔رپورٹ کے مطابق سندھ میں ایچ ڈی آئی کی گروتھ پر امن و امان کی صورتحال اور ناقص طرز حکومت اثر انداز ہوئے ہیں۔آئی پی آر کی رپورٹ کے مطابق پاکستان بین الاقوامی ہیومن ڈیویلپمنٹ انڈیکس میں اپنے لئے کوئی اچھا مقام نہیں بنا سکا خصوصی طور پر فی کس آمدنی کو دیکھا جائے تو پاکستان کا دنیا میں 133واں جبکہ ایچ ڈی آئی کے مطابق 147واں نمبر ہے لہذا اس سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ پاکستان میں ہیومن ڈیویلپمنٹ کے سلسلے میں کوئی خاطر خواہ کام نہیں ہوا ۔آئی پی آر کی رپورٹ کے مطابق صوبائی ایچ ڈی گروتھ کے سلسلے میں ایک اور بات ثابت ہوتی ہے کہ 2001تا 2008تک صوبائی ڈیویلپمنٹ انڈیکس میں تیزی دیکھی گئی تھی جبکہ 2008سے 2014تک یہ سست روی کا شکار رہا جبکہ اس دوران صوبوں نے اٹھارویں ترمیم کے ذریعے خود مختاری بھی حاصل کر لی تھی اور این ایف سی ایوارڈ کے ذریعے ان کو وسائل بھی زیادہ مل رہے ہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اوساکا۔ایکسپو


میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…