واشنگٹن(نیوزڈیسک)امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ وائٹ ہائوس نے ایران کے بیلسٹک میزائل پروگرام پر پابندیاں لگانے کا ارادہ ملتوی کر دیا ہے۔امریکی اخبار”’وال اسٹریٹ جرنل“ کے مطابق وائٹ ہائوس نے ایران کے بیلسٹک میزائل پروگرام پر پابندیاں لگانے کا ارادہ ملتوی کر دیا ہے۔امریکی حکام اس ہفتے کے اوائل میں ایران، ہانگ کانگ اور متحدہ عرب امارات میں 12 افراد اور کمپنیوں کے خلاف پابندیوں کے اعلان کا ارادہ رکھتے تھے۔ حکام کے مطابق پابندیوں کی تجویز ”زیر غور رہے گی“ مگر اخبار کے مطابق یہ واضح نہیں کہ کیا واقعی اور کب یہ پابندیاں عائد کی جائیں گے۔حکام نے اس بات پر بھی زور دیا ہے کہ اس قسم کی اقتصادی پابندیاں ایران کے ساتھ اس برس ہونے والے جوہری معاہدے کی خلاف ورزی نہیں کریں گی۔ تاہم ایران اس سے اختلاف کرتا ہے اور اس نے کہا ہے کہ نئی پابندیاں جوہری معاہدے کے خلاف ہیں۔
امریکا کاایرانی میزائل پروگرام پر پابندیاں نہ لگانے کا ارادہ
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)
-
ہونڈا CD 70 خریدنے والوں کے لیے اہم خبر
-
حج 2027 پیکیجز، پہلی قسط اور اخراجات کی تفصیلات جاری
-
اسکول ہفتے میں 6 روز کھلیں گے ،نوٹیفکیشن جاری
-
متحدہ عرب امارات نے پاکستانیوں کو ویزے جاری کرنا شروع کردیے
-
اوم پوری کی اہلیہ نے شوہر کے ملازمہ سے تعلقات کا انکشاف کردیا
-
پی ٹی آئی رہنما کے قتل میں بڑی پیشرفت، قتل کے ماسٹر مائنڈ کا نام اور وجہ سامنے آگئی
-
واٹس ایپ میں ایک نئی دلچسپ اپ ڈیٹ کر دی گئی
-
سعودی عرب جانے والے پاکستانیوں کے لیے بڑا اعلان
-
پوتے نے بیگ میں توپ کے گولے رکھ دئیے، دادی ایئرپورٹ پر پکڑی گئیں
-
غلط ای چالان منسوخ کرانے کا آن لائن طریقہ پنجاب حکومت نے بتا دیا
-
اگر مزید جہازنہیں بھیجاگیا تو اسرائیل کے بجائے امریکی دفاع کے انتخاب پر مجبور ہوں گے، امریکی جنرل
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کردی گئی
-
سینکڑوں عمرہ زائرین رُل گئے



















































