دبئی (نیوزڈیسک)دبئی میں برج خلیفہ کے قریب ہوٹل میں آگ لگنے سے پینتیس افراد زخمی ہوگئے۔ دی ایڈریس ڈاؤن ٹاؤن ہوٹل میں آگ لگتے ہی دبئی انتظامیہ کے حکام فوراً پہنچ گئے ، لوگوں کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا۔دبئی میں سال نو کی تقریبات سے چند گھنٹے پہلے ہول ناک آگ نے دی ایڈریس دبئی ڈاون ٹاون ہوٹل کی تریسٹھ منزلہ عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ چھ سو اپارٹمنٹس اور دو سو کمروں پر مشتمل اس ہوٹل کی بیسویں منزل پر آگ لگی ، دیکھتے ہی دیکھتے آگ عمارت کے بڑے حصے میں پھیل گئی۔ہوٹل کی کھڑکیاں آگ کی حدت سے ٹوٹ کر گرنے لگیں ،دبئی میں نیو ایئرنائٹ کے منتظر سیاح یہ مناظر دیکھ کر دہل گئے۔ آگ کے شعلے اور دھوئیں کے سیاہ بادل میلوں دور تک دیکھے گئے۔سوشل میڈیا پرجاری تصویروں میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آگ لگنے کے بعد وہاں افرا تفری کا کیا عالم تھا۔ انتظامیہ نے آگ کی اطلاع ملتے ہی فوری ریسکیوکارروائی کی اور ہوٹل میں مقیم مہمانوں کو عمارت سے باہر نکال کر دبئی مال پہنچایا، حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔
دبئی کے ہوٹل میں آگ لگنے سے35 افراد زخمی ہوئے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)
-
ہونڈا CD 70 خریدنے والوں کے لیے اہم خبر
-
حج 2027 پیکیجز، پہلی قسط اور اخراجات کی تفصیلات جاری
-
اسکول ہفتے میں 6 روز کھلیں گے ،نوٹیفکیشن جاری
-
متحدہ عرب امارات نے پاکستانیوں کو ویزے جاری کرنا شروع کردیے
-
اوم پوری کی اہلیہ نے شوہر کے ملازمہ سے تعلقات کا انکشاف کردیا
-
پی ٹی آئی رہنما کے قتل میں بڑی پیشرفت، قتل کے ماسٹر مائنڈ کا نام اور وجہ سامنے آگئی
-
واٹس ایپ میں ایک نئی دلچسپ اپ ڈیٹ کر دی گئی
-
سعودی عرب جانے والے پاکستانیوں کے لیے بڑا اعلان
-
پوتے نے بیگ میں توپ کے گولے رکھ دئیے، دادی ایئرپورٹ پر پکڑی گئیں
-
غلط ای چالان منسوخ کرانے کا آن لائن طریقہ پنجاب حکومت نے بتا دیا
-
اگر مزید جہازنہیں بھیجاگیا تو اسرائیل کے بجائے امریکی دفاع کے انتخاب پر مجبور ہوں گے، امریکی جنرل
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کردی گئی
-
سینکڑوں عمرہ زائرین رُل گئے



















































