پشاور (نیوزڈیسک) خیبرپختونخوا پولیس نے مردان نادرا دفتر دھماکے سے متعلق اطلاع دینے پر 10 لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز خیبرپختونخوا پولیس نے اعلامیہ جاری کیا ہے کہ جو کوئی بھی مردار نادرا دفتر دھماکے سے متعلق اطلاع پولیس کو دے گا اسے 10 لاکھ روپے انعام دیا جائے گا۔ اطلاع دینے والے کا نام خفیہ رکھا جائے گا۔ واضح رہے کہ 29 دسمبر کو مردان نادرا دفتر پر دھماکا کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں 26 افراد جاں بحق اور 70 سے زائد زخمی ہوئے تھے