لاہور (نیوزڈیسک) پنجاب فوڈ اتھارٹی اورمحکمہ لائیو اسٹاک کی ٹیم نے لاہور میں غیرقانونی مذبحہ پر چھاپہ مار کر 35 من گوشت قبضے میں لے لیا ، فوڈ اتھارٹی کی ایک دوسری ٹیم نے چائے کی غیرمعیاری پتی کے گودام پرچھاپہ مار کر گودام سیل کر دیا ۔پنجاب فوڈ اتھارٹی کی لاہورمیں غیرمعیاری اشیائے خوردو نوش کو تلف کرنے کے لئے کارروائیاں جاری ہیں، ڈائریکٹر آپریشنز عائشہ ممتاز کی سربراہی میں پنجاب فوڈ اتھارٹی اورمحکمہ لائیو اسٹاک کی مشترکہ ٹیم نے چونگی امرسدھو کے علاقے میں قائم غیر قانونی مذبحہ پرچھاپہ مارا، ٹیم نے35من گوشت قبضے میں لیکر10افرادکوحراست میں لے لیا۔پنجاب فوڈ اتھارٹی کی دوسری ٹیم نے انسپکٹر فریحہ انورکی قیادت میں دہلی گیٹ میں چائے کے گودام پر چھاپہ مارا،جہاں چائے کی پتی کے نمونے مضرِ صحت پائے گئے،گودام میں 4ہزار 225کلو پتی ذخیرہ کی گئی تھی،ٹیم نے نمونے لیبارٹری بھجوا کر گودام سیل کر دیا۔