پیر‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2025 

اٹلی :تارکین وطن کیلئے مفت انٹرنیٹ کی سہولت ختم کرنے کا فیصلہ

datetime 31  دسمبر‬‮  2015 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اٹلی کے شہر بولزانو کے ایک میوزیم نے تارکین وطن سے ا±کتا کر مفت انٹرنیٹ کی سہولت ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میوزیم کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بڑی تعداد میں تارکین وطن روزانہ مفت وائی فائی استعمال کرنے کے لیے عجائب گھر کی عمارت میں جمع ہو جاتے تھے جس کی وجہ سے ’ناخوشگوار صورت حال‘ پیدا ہو رہی تھی۔اٹلی کی انسانی حقوق کی تنظیموں اور مہاجرین کی مدد کرنے والی فلاحی تنظیموں کے علاوہ ملکی دانشوروں اور سیاست دانوں نے انٹرنیٹ بند کرنے کے اس فیصلے پر میوزیم کی انتظامیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔تاہم قدامت پرست اطالوی سیاسی جماعت ’ناردرن لیگ‘ نے اس معاملے پر میوزیم انتظامیہ کی حمایت کرنے کا اعلان کیا ہے۔اس جماعت کو اٹلی کے شمالی حصوں میں عوامی مقبولیت حاصل ہے۔یورپ میں جاری تارکین وطن کے موجودہ بحران کے دوران یونان کے بعد سب سے زیادہ پناہ گزین بحیرہ روم عبور کر کے اٹلی پہنچے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…