کراچی(نیوز ڈیسک)سابق صدر آصف علی زرداری کے قریبی ساتھی اور سندھ ہائیرایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر عاصم حسین کے ضیاءالدین اسپتال میں 330دہشت گردوں کے علاج معالجے کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔ تفتیشی ذرائع کے مطابق ضیاءالدین اسپتال سے 330دہشت گردوں نے علاج کرایا۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے نے مطلوب330 دہشت گردوں کا کریمنل ریکارڈ قبضے میں لے لیا ہے۔قبضے میں لیے گئے ریکارڈ کے مطابق ضیاءالدین اسپتال میں علاج کروانے والے دہشت گردوں میں سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے ساتھ ساتھ گینگ وار اورکالعدم تنظیموں کے خطر ناک کارندے بھی شامل تھے۔ علاج کرانے والوں میں ایسے دہشت گرد بھی شامل تھے حکومت نے جن کے سروں کی قیمت مقرر کررکھی تھی۔قانون نافذ کرنے والے اداروں نے 330دہشت گردوں کا سربمہر ریکارڈ تفتیشی حکام کے حوالے کردیا ہے جسے ڈاکٹر عاصم کے خلاف ٹھوس ثبوت کے طور پر عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ ڈاکٹر عاصم کے خلاف دہشت گردوں کے علاج معالجے کے الزام میں مختلف تھانوں میں ایف آئی آر درج کی گئی تھیں۔
ڈاکٹر عاصم کے ہسپتال میں 330دہشتگردوں کا علاج ہوا، ریکارڈ تفتیشی حکام کے حوالے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
عمران خان بھٹو
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
لائبہ اعجاز کیس میں نیا موڑ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کی موجیں، نومبر میں مسلسل 3 چھٹیاں ملنے کا امکان
-
زلزلے کے جھٹکے
-
اپنا گھر اسکیم کیلیے دستاویزات کی تعداد 25 سے کم کرکے صرف 5 کردی گئی
-
صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ابھیشیک شرما کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا
-
اپنا گھر سکیم، شہریوں کے لیے قرض کا حصول مزید آسان ہوگیا
-
کراچی : گھر سے 5 افراد کی لاشیں ملنے کا واقعہ : پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کا اہم انکشاف
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان
-
شعیب ملک سے شادی کی افواہیں، اداکارہ ونیزہ ستار نے خاموشی توڑ دی
-
اقرار الحسن کو بڑا عدالتی جھٹکا
-
اسکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری
-
ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی



















































