دمشق (نیوز ڈیسک) شام کے شمال مشرقی صوبہ حسکہ میں میں کردوں کے زیرِ کنٹرول علاقوں میں 3 بم دھماکوں کے نتیجے میں 30 افراد ہلاک اور 35 سے زائد زخمی ہوگئے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سیئرین آبزرویٹری برائے انسانی حقوق کے مطابق 2 بم دھماکے ترکی کی سرحد کے قریب کامیشی میں ایک ریسٹورنٹ میں ہوئے ہیں جبکہ تیسرے دھماکے کی جائے وقوعہ کے بارے میں ابھی معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں۔ان دھماکوں کے نتیجے میں 30 افراد ہلاک اور 35 سے زائد زخمی ہوئے ہیں میڈیا رپورٹ کے مطابق ان بم دھماکوں میں سے ایک خودکش حملہ تھا جو مسیحی آبادی کے علاقے کے قریب ایک ریسٹورنٹ میں کیا گیا ہے۔کرد جنگجوﺅںکا کہنا ہے کہ بظاہر ایسا لگتا ہے کہ یہ بم دھماکے شدت پسند تنظیم داعش نے کیے ہیں۔دریں اثناءداعش کی حمایت کرنے والے ایک ویب سائٹ کے مطابق ان دھماکوں کی ذمہ داری داعش نے قبول کرلی ۔