اسلام آباد(نیوز ڈیسک)امسال خیبر پختونخوا میں نیشنل ایکشن پلان کے باعث دہشتگردی کے واقعات میں 55 فیصد کمی آئی۔پولیس کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق سال 2014 میں 101 پولیس اہلکارشہید ہوئے تھے جبکہ سال 2015 میں 40 پولیس اہلکارشہیدہوئے۔خیبرپختونخوا میں2015 میں مجموعی طورپردہشتگردی کے واقعات میں کمی آئی اور نیشنل ایکشن پلان کے باعث دہشتگردی کے واقعات میں 55 فیصد تک کمی آئی۔کار چوری، راہزنی، ڈکیتی، قتل و اقدام قتل کے 10 ہزار واقعات ہوئے،اغوابرائے تاوان اور بھتہ خوری میں بھی 50 فیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی۔اس کے علاوہ مجموعی طور پر حالات بہتری کی جانب گامزن رہے۔