کراچی(نیوز ڈیسک)محکمہ داخلہ سندھ نے کراچی میں آج سے دو روز کے لیے ون ویلنگ اور سائلنسر کے بغیر موٹر سائیکل چلانے پر دفعہ 144 نافذ کردی ہے۔محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے سال نو کے موقع پر کراچی میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔ جس کے تحت ون وہیلنگ اور سائلنسر کے بغیر موٹر سائیکل چلانے پر پابندی لگادی گئی۔یہ پابندی کل یکم جنوری کی رات تک برقرار رہے گی جس کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے