کوئٹہ(نیوز ڈیسک)بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 50 پر ضمنی انتخابات آج ہورہے ہیں۔ حلقہ کے تمام پولنگ اسٹیشنز انتہائی حساس قرار دئیے جانے کے باعث سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔صوبائی اسمبلی کی نشست حلقہ پی بی 50 تربت تھری تمپ، مند اور دشت کڈان میں مسلم لیگ ن کے رہنما اکبر آسکانی کےانتخابی نتیجے کوعدالت کی جانب سے کالعدم قرار دیے جانے کے باعث خالی ہوگئی تھی ، جس پر آج دوبارہ انتخابات ہورہے ہیں۔اس حلقے کی آبادی تقریبا?” 85 ہزار اور ووٹرز کی کل تعداد 58 ہزار 6 سو99 ہے، نیشنل پارٹی کے رہنما اکرم دشتی،بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے رہنما محمد علی رند اور مسلم لیگ ن کے رہنما اکبر آسکانی کے درمیان سخت مقابلے کا امکان ہے۔ حلقہ پی بی 50 میں آج عام تعطیل ہے۔