کراچی(نیوز ڈیسک)شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے متعدد ملزمان کو گرفتار کرلیا جبکہ نیو سبزی منڈی کے قریب فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق مبینہ ٹاو?ن میں پولیس مقابلے کے بعد 2 ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو اسنیپ چیکنگ کے دوران روکنے کا اشارہ کیا تو ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کردی، جوابی فائرنگ میں دونوں ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے اسلحہ اور موٹرسائیکل برآمد کر لی۔دوسری جانب محمد پور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور سرکاری نمبر پلیٹ کی چھینی ہوئی گاڑی بھی برآمد کی گئی ہے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق سپر ہائی وے نیو سبزی منڈی کے قریب فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہوگئے ،تاہم پولیس کے مطابق دونوں افراد ڈکیتی مزاحمت پر زخمی ہوگئے۔زخمی ہونے والوں کی شناخت امام بخش اور محمد حنیف کے نام سے ہوئی ہے۔دونوں افراد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔