پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

مولانا عبدالعزیز کے خلاف کارروائی ،چوہدری نثار کے جواب نے اراکین سینٹ کو چپ کرادیا

datetime 31  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک) وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ مولانا عبدالعزیز کے خلاف کارروائی کا کہنے والے ثبوت دیں کارروائی ہوگی ¾نیشنل ایکشن پلان کے 15 نکات پر کارکرگی تسلی بخش ہے 5 پر کام جاری ہے ¾بحیثیت وفاقی وزیرداخلہ نیشنل ایکشن پلان کی پوری ذمہ داری لیتا ہوں رواں سال کے 6 ماہ کے دوران ملک بھر میں 2 ہزار142 دہشت گرد مارے گئے ایک سے زائد گرفتار ہوئے ¾بلوچستان میں 625 شرپسندوں نے ہتھیار ڈالے ¾ملک میں 190 مدارس غیرملکی فنڈنگ سے چل رہے ہیں ¾پنجاب سندھ اور خیبرپختونخوا میں 182 مشکوک مدارس بند کیے گئے ¾28 ہزار مدارس کے طلبہ پر فوج کشی نہیں کرسکتے منی لانڈرنگ کے 137 مقدمات درج کئے گئے۔ بدھ کو سینیٹ میں نیشنل ایکشن پلان پرتحریری بریفنگ دیتے ہوئے وفاقی وزیرداخلہ نے کہا کہ نیشنل کاو¿نٹرٹیررازم اتھارٹی کےلئے 1.06 ارب روپے کے فنڈزجاری کردیئے گئے ہیں نیکٹا افسران کی تقرری بھی ہورہی ہے۔ تحریری بریفنگ میں بتایا گیا کہ رواں سال کے 6 ماہ کے دوران ملک بھر میں 2 ہزار142 دہشت گرد ہلاک اورایک ہزار 711 کو گرفتار کیا گیا کراچی میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے 69 ہزار 179 شرپسندوں اور 890 دہشت گردوں کو گرفتارکیا، اسلام آباد سے 676 اشتہاری اور 124 اغوا کارگرفتار ہوئے اور بلوچستان میں 625 شرپسندوں نے ہتھیار ڈالے۔سینیٹ کو تحریری بریفنگ میں بتایا گیا کہ دہشت گردی کے مقدمات سننے کے لے 11 خصوصی عدالتیں بنائی گئی ہیں، ملک میں 190 مدارس غیرملکی فنڈنگ سے چل رہے ہیں جب کہ پنجاب، سندھ اور خیبرپختونخوا میں 182 مشکوک مدارس بند کیے گئے، 28 ہزار مدارس کے طلبہ پر فوج کشی نہیں کرسکتے، مدارس کے ریفارمز کے لئے کام جاری ہے اور ابتدائی طور پر مدارس کی رجسٹریشن کے لئے متفقہ طور پر فارم بنالیا گیا ہے۔ وزیر داخلہ نے کہ اکہ ملک بھر میں اشتعال انگیز تقریریوں اور تحریروں کے 2 ہزار333 مقدمات درج کرتے ہوئے 2 ہزار 163 افراد گرفتار اور 73 دکانیں بند کی گئیں منی لانڈرنگ کے 137 مقدمات درج کئے گئے۔وفاقی وزیر داخلہ نے کہاکہ نیشنل ایکشن پلان کے 15 نکات پر کارکردگی تسلی بخش ہے اور 5 پر کام جاری ہے لہٰذا بحیثیت وفاقی وزیرداخلہ نیشنل ایکشن پلان کی پوری ذمہ داری لیتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ روز مرہ کی بنیاد پر کام ہورہا ہے ¾پولیس اور انٹیلی جنس ایجنسیز کارروائی کررہی ہیں، اگر آج ملک کے طول و عرض میں امن قائم ہوا ہے تو اس میں سیکیورٹی اور انٹیلی جنس ایجنسی کا کردار ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کے 20 میں سے 10 نکات صوبوں سے متعلق ہیں۔ 15 نکات پر عملدرآمد تسلی بخش ہے اور ملک بھر میں 10 کروڑ سمز بلاک کی گئیں۔ ایک سال میں 6500 سو انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز ہوئے ۔چوہدری نثار علی خان نے کہاکہ طالبان سے مذاکرات کے باوجود دھماکے جاری رہنے پر ان کے خلاف فوجی آپریشن کا فیصلہ کیا۔چوہدری نثار نے کہا کہ مولانا عبدالعزیز کے خلاف کارروائی کا کہنے والے مجھ سے رابطہ کریں اور ان کے خلاف ثبوت دیئے جائیں جب کہ مولانا عبدالعزیز کو ہم نے مسلط نہیں کیاگزشتہ حکومت نے ان کے بھانجے کو لال مسجد کا خطیب بنایا۔ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا نیشنل ایکشن پلان پر سیاست نہ کی جائے۔ وزیر داخلہ نے بتایا کہ فاٹا اصلاحات سے متعلق رپورٹ جلد حکومت کو پیش کی جائے گی۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…