نواب شاہ (نیوزڈیسک)پاکستان کی شہزادی نے عوام کو مشکل میں ڈال دیا، سابق وزیر اعظم پاکستان شہید بینظیر بھٹو اور سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری نےانتہائی سخت سیکیورٹی میں آج اپنا پہلا ووٹ کاسٹ کیا۔نجی ٹی وی کے مطابق بختاور بھٹو زرداری 17گاڑیوں پر مشتمل قافلے کے ساتھ نواب شاہ اپنے آبائی حلقے واپڈکالونی پہنچی جہاں انہو ں نے ملتوی شدہ حلقوں میں بلدیاتی انتخابات کیلئے پہلی دفعہ اپنا ووٹ کاسٹ کیا اور اس موقع پر ان کے ساتھ ان کی پھوپھی اور سابق صدر زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور بھی موجود تھیں۔اس موقع پر پولنگ سٹیشن کے اندر اور باہر سیکیورٹی تعینات کی گئی۔ہائی سیکورٹی الرٹ کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کاسامناکرنا پڑا اور وہ انتظار کرتے رہے کہ وی آئی پی موومنٹ ختم ہو تو وہ بھی اپنا ووٹ کاسٹ کرسکیں۔