اسلام آباد(نیوزڈیسک) معروف صحافی و تجزیہ نگار عارف نظامی نے انکشاف کیاہے کہ وفاقی حکومت آرمی چیف راحیل شریف کی مدت ملازمت میں توسیع کےلئے غور کر رہی ہے۔ عارف نظامی نے ایک اور سنسنی خیز انکشاف کیا ہے۔ انہوں نے بتایا ہے کہ حکومت آرمی چیف کو ملازمت میں توسیع دینے کیلئے سنجیدگی سے غور کر رہی ہے۔ اس سلسلے میں وزیراعلی پنجاب شہباز شریف سب سے اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ وہ حتمی طورپریہ نہیں کہہ سکتے کہ حکومت ان کی مدت ملازمت میں ایک سال یااس سے زیادہ مدت کے بارے میں توسیع کرے گی ۔