لاہور ( نیوز ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے زین قتل کیس میں سابق وزیر مملکت کے بیٹے مصطفی کانجو سمیت دیگر ملزمان کی بریت کے خلاف اپیل سماعت کے لیے منظور کر لی جبکہ مصطفی کانجو سمیت دیگر ملزمان کو نوٹس جاری کر دیئے ۔ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے روبرو مصطفی کانجو کی بریت کے خلاف اپیل کی سماعت ہوئی ۔ درخواست گزار کا موقف تھا کہ ٹرائل کورٹ نے مصطفی کانجو کو حقائق کے برعکس فیصلہ سنا کر بری کیا ۔دوران سماعت عدالت میں ڈی این ٹیسٹ رپورٹ پیش کر دی گئی جس کے مطابق مصطفی کانجو کے گارڈ کے کپڑوں پر لگا خون زین کے خون سے میچ کر گیا ہے۔ڈی این اے رپورٹ دیکھنے کے بعد عدالت نے ملزموں کی بریت کے خلاف اپیل سماعت کے لئے منظور کر لی اور مصطفی کانجوسمیت تمام ملزموں کو کو جنوری کے تیسرے ہفتے کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے طلب کر لیا ۔