اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پیمرا نے تمام نجی ٹی وی چینلز کو ہدایات جاری کی ہیں کہ لاہور میں زیادتی کا شکار بچی کی نجی تفصیلات نشر نہ کی جائیں ۔نجی ٹی وی چینلز کو جاری ایڈوائس میں کہا گیا ہے کہ اس طرح کی خبریں نشر کرنا سپریم کورٹ کے نافذ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے ۔اگر اس پر عمل نہ کیا گیا تو کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔