واشنگٹن (نیوز ڈیسک)امریکہ میں ریپبلکن پارٹی کی جانب سے صدارتی امیدوار کی دوڑ میں پیش پیش امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ نے کہاہے کہ وہ اپنی تشہیری مہم پر ہر ہفتے 20 لاکھ ڈالر خرچ کرنے کا منصوبہ رکھتے ہیں۔ایک انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ وہ فروری میں آیووا، نیو ہیمپشائر اور ساو¿تھ کیرولائنا میں ہونے والے پرائمری انتخابات سے پہلے خاطر خواہ تشہیری مہم چلائیں گے۔دریں اثنا ریپبلکن کی جانب سے صدارتی امیدوار کی دوڑ میں شامل نیویاک کے سابق گورنر جارج پٹاکی نے خود کو دوڑ سے علیحدہ کر لیا ۔اربپتی تاجر ڈونلڈ ٹرمپ کہہ چکے ہیں کہ اپنی انتخابی مہم کا خرچ وہ خود برداشت کر رہے ہیں اور وہ لابی بنانے والے اور طاقتور کارپوریٹ گھرانوں کی جیب میں نہیں رہیں گے۔انھوں نے اس بات پر بھی زور دیا ہے کہ انتخابی مہم پر اب تک انھوں نے بہت کم خرچ کیا ہے اور پھر بھی وہ امیدوار کی دوڑ میں سب سے آگے ہیں۔سی این این پر نشر کیے جانے والے ویڈیو میں انھوں نے کہاکہ میں ہر ہفتے کم از کم 20 لاکھ ڈالر خرچ کروں گا یا شاید اس سے بھی زیادہ۔ہم آیووا، نیو ہیمپشائر، ساو¿تھ کیرولائنا میں بڑے اشتہار دینے والے ہیں اور وہ خاطر خواہ رقم ہوگی۔