اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم محمد نواز شریف جمعرات کو وزیراعظم ہیلتھ پروگرام کا افتتاح کریں گے‘ تمام صوبائی حکومتیں اس پروگرام میں شامل ہوں تو ملک کے غریب اور مستحق افراد کو صحت کی بہتر سہولیات فراہم کی جاسکتی ہیں۔ منگل کو وزیراعظم ہیلتھ پروگرام کے حوالے سے تفصیلی بیان دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کل جمعرات کو اس پروگرام کا افتتاح کریں گے۔ یہ ان لوگوں کے لئے ہوگا جن کی یومیہ آمدنی دو سو روپے سے کم ہوگی۔ یہ چاروں صوبوں اور آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے لوگوں کے لئے ہوگا وہ نہ صرف سرکاری ہسپتالوں بلکہ پرائیویٹ ہسپتالوں سے علاج کرا سکیں گے۔انہوں نے کہاکہ ہم نے نیشنل ہیلتھ انشورنس کا پروگرام پنجاب اور بلوچستان کے ساتھ مل کر اس کا آغاز کیا ہے۔ اگر تمام صوبائی حکومتیں اس پروگرام میں شامل ہوں تو ملک کے غریب اور مستحق ترین طبقات تک صحت کی سہولیات فراہم کی جاسکیں گی۔