اسلام آباد (ویب ڈیسک) سینئر صحافی عارف نظامی نے انکشاف کیا ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو مدت ملازمت میں توسیع پر راضی کرلیا گیا اور اس سلسلے میں انہیں اس بات پر قائل کیا گیا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف جاری آپریشن کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے.ان خیالات کا اظہارانہوں نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ا±نہوں نے بتایاکہ کچھ عرصہ قبل تک میاں نوازشریف اور جنرل راحیل شریف کی روزانہ میٹنگز ہورہی تھیں ، اب معاملات ایک سنگین موڑ پر آگئے ہیں ، راحٰیل شریف کی مدت ملازمت نومبر میں ختم ہورہی ہے اور اطلاع یہ ہے کہ مدت ملازمت میں اضافے کی ڈور ڈال دی گئی ۔