اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

40 فیصدلوگ اوبامہ کی انسداد دہشتگردی پالیسی سے مطمئن نہیں ،سروے

datetime 30  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(نیوز ڈیسک) امریکہ میں ہونے والے ایک سروے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں 11 ستمبر 2001ءسے اب تک امریکیوں کی سب سے زیادہ تعداد غیرمطمئن دکھائی دیتی ہے، جب کہ 40 فی صد نے کہا ہے کہ دہشت گرد امریکہ کیخلاف لڑائی جیت رہے ہیں۔اِس سے معلوم ہوتا ہے کہ تقریباً تین چوتھائی امریکی اوباما انتظامیہ کی جانب سے انسداد دہشت گردی کی کوششوں پر نکتہ چینی کرتے ہیں، جب کہ اس سے کہیں زیادہ لوگوں نے 2007میں جب جارج ڈبلیو بش صدر تھے، 61 فی صد نے اِسی نوعیت کے جذبات کا اظہار کیا تھا۔یہ سروے ’اوپینین ریسرچ کارپوریشن‘ نے مشترکہ طور پر کیا ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ 55 فی صد ری پبلیکنز کے خیال میں مذہبی شدت پسند سب سےآگے ہیں، جب کہ ڈیموکریٹ پارٹی سے تعلق رکھنے والے 52 فی صد اس عالمی تنازعے کو تعطل قرار دیتے ہیں۔ 49 فی صد لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ داعش کے شدت پسندوں کے خلاف بَری فوج بھجوانے کے حق میں ہیں، جو شام اور شمالی و مغربی عراق کے ایک وسیع خطے پر قابض ہیں۔سان برنارڈینو قتل عام کے چند ہی روز بعد کرایا گیا اسی قسم کے ایک سروے میں بتایا گیا تھا کہ 53 فی صد امریکی، فو ج کوعراق اور شام میں تعیناتی کے حق میں ہیں۔ سال 2016 کے صدارتی انتخابات کی مہم میں دہشت گردی اور قومی سلامتی کے معاملات سرفہرست ہیں، جب کہ حالیہ ہفتوں کے دوران ہونے والی دیگر چند جائزہ رپورٹوں سے پتا چلتا ہے کہ معیشت کے برعکس اب ووٹروں میں سلامتی کے بارے میں تشویش زیادہ پائی جاتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…