اتوار‬‮ ، 21 ستمبر‬‮ 2025 

امریکہ اور اتحادی فضائیہ کی شام میں داعش کے ٹھکانوں پر بمباری، 10 رہنما ہلاک

datetime 30  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(نیوز ڈیسک)امریکا اور اتحادی فضائیہ کی بمباری سے پیرس حملوں میں ملوث رہنما سمیت داعش کے 10 رہنما ہلاک ہو گئے ہیں۔ اتحادی افواج کے ترجمان کرنل اسٹیو وارن نے واشنگٹن میں میڈیا بریفنگ کے دوران بتایا کہ امریکی فوج نے گذشتہ ایک ماہ کے دوران شام اور عراق میں امریکہ کی قیادت میں کیے جانے والے فضائی حملوں میں شدت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ کے کم سے کم 10 کمانڈروں کو ہلاک کیا ، ہلاک کیے جانے والوں میں سے بعض کا تعلق گذشتہ ماہ کیے جانے والے پیرس حملوں سے بھی ہے۔ان میں سے ایک کا نام شرف المودن بتایا گیا جن کا پیرس پر حملے کرنے والے افراد کے سرغنہ عبدالحمید اباعود سے براہِ راست رابطہ تھا۔ترجمان کرنل سٹیو وارن کا مزید کہنا تھا کہ شدت پسندف تنظیم دولتِ اسلامیہ کے یہ کمانڈر مغرب کے خلاف مزید حملے کرنے کے بارے میں منصوبہ بنا رہے تھے۔امریکی قیادت میں اتحادی افواج گذشتہ ایک سال سے شام اور عراق میں دولتِ اسلامیہ کے شدت پسندوں کو نشانہ بنا رہی ہیں جبکہ حال میں روس نے بھی شام میں دولتِ اسلامیہ کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے۔کرنل وارن کے مطابق شدت پسند شرف المودن 24 دسمبر کو کیے گئے فضائی حملے میں ہلاک ہوا ہے۔انھوں نے بتایا کہ پیرس میں شدت پسند حملوں سے منسلک ایک اور شدت پسند عبدالقدیر حکیم بھی دو روز قبل عراق کے شہر موصل میں مارا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا گزشتہ ایک ماہ میں کیے حملوں میں ہم نے دولتِ اسلامیہ کی قیادت کے 10 افراد اور حملوں کے متعدد منصوبہ سازوں کو مارا۔ ان میں سے بعض کا تعلق پیرس حملوں سے بھی تھا۔کرنل وارن کا کہنا تھا ’جہاں تک دولتِ اسلامیہ کے لیے منصوبہ بندی کرنے والے بیرونی افراد کا تعلق ہے تو امریکی فوج انھیں بہت جلد تلاش کر کے انھیں بھی مار دے گی۔عبدالحمید اباعود بیلجیم کے باشندے تھے اور وہ پیرس میں حملوں کے بعد پیرس کے نواحی علاقے میں ایک چھاپے کے دوران ہلاک ہوئے تھے۔ پیرس حملوں میں کم سے کم 130 لوگ مارے گئے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…