اسلام آباد( نیوزڈیسک )پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر رحمٰن ملک نے کہا ہے کہ داعش کی طرف سے پاکستان کیخلاف دھمکیاں آرہی ہیں ، گوجرانوالہ کی مسجد میں داعش کی میٹنگ کاجب انکشاف کیا تھا تو مجھ پر بلاوجہ تنقید کی گئی جبکہ داعش کے سربراہ کے پاکستان میں پانچ سے چھ مہینے تک رہنے کے شواہد موجود ہیں۔ پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رحمن ملک نے کہا کہ داعش نے اگر میدانی علاقوں کا رخ کر لیا تو ان کو روکنا مشکل ہو گا۔ نواز شریف تمام پارٹیوں اور سٹیک ہولڈرز کی جلد میٹنگ بلائیں اور داعش سمیت تمام مسائل کے حل کے لئے لائحہ عمل تیار کریں۔رینجرز اختیارات کے معاملے پر ان کا کہنا تھا کہ وفاق اور سندھ میں کوئی جھگڑا نہیں صرف اختلاف رائے ہے جو جلد دور ہوجائے گا۔ ہم چاہتے ہیں کہ رینجرز کراچی میں آپریشن جاری رکھے ، پاکستان آرمی اور رینجرز دہشت گردی کے خلاف جو بھی قدم اٹھائیں گے تعاون کریں گے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ویل ڈن شہباز شریف
-
آسٹریلیا کے بونڈی بیچ پر حملہ کرنے والے حملہ آوروں کی شناخت ہوگئی
-
ڈی ایس پی عثمان حیدر کے ہاتھوں بیوی اور بیٹی کے قتل کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
-
نئے سال کی آمد ! تنخواہ دار طبقے کو بڑا ریلیف مل گیا
-
پانچ سو روپے ماہانہ کمانے والے کپل شرما اب کتنی دولت کے مالک ہیں؟، جان کر دنگ رہ جائیں گے
-
پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
-
باجوہ نے کہا رانا بہت موٹے ہوگئے ہو، جیل میں تھے تو بہت سمارٹ تھے، فیض رانا کو پھر سمارٹ بناؤ: رانا...
-
سڈنی دہشتگردی: بھارت و اسرائیل کی پاکستان کو پھنسانے کی کوشش ناکام، حملہ آور افغان شہری نکلے
-
فیض حمید نے 2 قیمتی گاڑیاں ثاقب نثار اور ان کے بیٹے کو دیں
-
محبوبہ کا سر کاٹ کر ملزم شادی کی تیاریوں میں مشغول ہو گیا
-
پاکستان سے جنگ کے دوران گرائے گئے بھارتی رافیل طیاروں کے نمبر سامنے آگئے
-
ڈی ایس پی عثمان حیدر کی بیوی ور بیٹی کی گمشدگی کا معمہ حل،ملزم نے خود قتل کرنے کا اعتراف کرلیا
-
وفاقی حکومت نے ملازمین کی موجیں لگادیں،ایڈوانس پنشن جاری کر دی
-
سونے کی فی تو لہ قیمت میں حیرا ن کن کمی















































