اسلام آباد(نیوزڈیسک) متحدہ قومی مو و منٹ کے رہنما اور مئیر کراچی کے لئے نامزد وسیم اختر نے کہا ہے کہ جمہوریت کے بہترین انتقام کا نعرہ لگانے والے آصف علی زرداری آ ج خود جمہوریت اکھاڑنے کو شش کر رہے ہیں نو ابشاہ میں ایم کیو ایم کے زونل آفس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وسیم اختر کا کہنا تھا کہ کراچی میں دہشتگردی اور کرپشن کے خلاف آپریشن کو چلنا چاہئے ، رینجرز اختیارات کے معاملے کو مذاکرات کے ذریعے حل کیا جاتا تو اچھا ہوتا وسیم اختر کا کہنا تھا کہ مشرف دور میں ریکار تر قیاتی کام ہوئے تاہم اس وقت سندھ تباہی کے دہانے پر کھڑا ہے ، بتایا جائے کہ گزشتہ 7 برس میں ملنے والے اربوں روپے کے بجٹ کہاں خرچ ہوئے