کراچی (نیوزڈیسک) محکمہ داخلہ سندھ نے سال نو کی آمد کے موقع پر ویلنگ اور سائلینسر کے بغیر مو ٹر سائیکل چلانے پر 2 دن کے لئے پابندی عائد کر دی ہے ۔محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق دفعہ 144 کے تحت کراچی میں 31 دسمبر سے یکم جنوری تک ون ویلنگ اور سائلینسر کے بغیر مو ٹر سائیکل چلانے پر پابندی عائد ہو گی ۔ ڈبل سواری پر پابندی کا نو ٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے ڈبل سواری پر پابندی کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہو گا