ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

سائنس دانوں نے زیادہ میٹھا کھانے سے روکنے والا ہارمون تیارکرلیا

datetime 30  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(نیوز ڈیسک) ہر انسان اپنے فطرت اورعادت کے مطابق نمک، مرچ ، مصالحہ دار اور میٹھی اشیاءکو پسند کرتا ہے اور اس سے لطف اندوز ہوتا ہے لیکن کچھ لوگ تو میٹھی ڈشز کے بہت دلدادہ ہوتے ہیں جس کے باعث وہ جلد موٹاپے اور شوگر کا شکار ہوجاتے ہیں لیکن اب ان حضرات کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ سائنس دانوں نے نہ صرف زیادہ میٹھا کھانے کا رازمعلوم کرلیا ہے بلکہ ایسا ہارمون تیار کرلیا ہے جو انہیں زیادہ میٹھا کھانے سے روک دے گا۔امریکی سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے میٹھے کے عادی افراد کے لیے اس کی مقدار کم کرنے کی غرض سے علاج دریافت کرلیا ہے جسے جلد طبی دنیا میں متعارف کرادیا جائے گا۔ محققین کا کہنا ہے کہ انہوں نے چوہے پر کے گئے تجربے کے دوران ایسے ہارمون کا پتہ چلا لیا ہے جو میٹھا کھانے کی خواہش کو بہت ہی کم کردیتا ہے اس سے شوگر، موٹاپے اور زیادہ میٹھا کھانے جیسی بیماریوں کے علاج میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ تحقیق کے مطابق دریافت ہونے والے ہارمون کو ایف جی ایف 21 کا نام دیا گیا ہے جو عام طور پر جگر سے پیدا ہوتا ہے اور جیسے ہی زیادہ چینی رکھنے والی اشیا جیسے سفید روٹی وغیرہ کھائی جاتی ہے تو یہ ہارمون دماغ کو کم میٹھا کھانے کا سگنل بھیجتا ہے اور انسان کی اندر میٹھا کھانے کی خواہش جلد ہی کم ہونے لگتی ہے۔سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس کا تجربہ کرنے کے لیے لیب میں موجود کچھ چوہوں کوان ہارمونز کے انجیکشن لگائے جب کہ کچھ کو ایسے ہی رہنے دیا جس کے بعد انہیں متوازن اور چینی سے بھر پور غذائیں کھانے کے انتخاب کی آزادی دی گئی جس سے یہ نتیجہ سامنے آیا کہ جن چوہوں کو ہارمونز کے انجیکشن لگائے گئے تھے انہوں نے دیگر چوہوں کے مقابلے میں 7 گنا کم میٹھی غذائیں کھائیں۔سائنس دانوں نے ایک اور تجربے کے دوران لیب میں جینیٹیکلی دو قسم کے چوہوں کی تخلیق کی جن میں ایک گروپ وہ جو ایف جی ایف 21 ہارمونز پیدا نہیں کرتا تھا جب کہ دوسرا گروپ عام چوہوں کے مقابلے میں 5 سو گنا زیادہ یہ ہارمونز پیدا کررہا تھا۔ تحقیق سے یہ بات سامنے آئی کہ جو چوہے ایف جی ایف 21 ہارمونزپیدا نہیں کر رہے تھے وہ ہارمونز پیدا کرنے والے چوہوں سے کہیں زیادہ میٹھی اشیاءکھا رہے تھے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ اہم دریافت ہے اور اس سے شوگر جیسی بیماری پر قابو پانے میں بہت مدد ملے گی۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…