اسلام آباد(نیوزڈیسک)سعودی عرب کا بینہ نے تیل کی مختلف مصنوعات کی قیمتوں میں پچاس فیصد تک اضافے کی منظوری دے دی ہے ۔ نئی قیمتوں کا اطلاق ہو گیا ہے ۔ سعودی خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق خادم الحر مین الشریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کی صدارت میں وزارتی کونسل کے اجلاس میں تیل کی قیمتوں میں اضافے منظوری دے گئی ہے اس فیصلے سے بجلی ،پانی ڈیزل او رکیروسین کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہو جائے گا ۔ سعودی وزارتی کو نسل کے فیصلے کے مطابق اعلیٰ درجے کے پیٹرول کی فی بیرل قیمت 60.0 ریال سے بڑھا کر 90.0 ریال ( 50 فیصد اضافہ ) کر دی گئی ہے لوئر گریڈ پیٹرول کی قیمت 45.0 سے بڑھا کر 75.0 کر دی گئی ہے واضح رہے کہ سعودی عرب میں دوسرے خلیجی ممالک کے مقابلے میں تیل کی قیمتیں سب سے کم ہیں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں