لاہور(نیوز ڈیسک)لاہور کے نواحی علاقے رائے ونڈ میں آوارہ کتوں نے محنت کش کے اکلوتے بیٹے کی جان لے لی۔سندر روڈ رائے ونڈ کے رہائشی منصب علی کا دو سالہ بیٹا احمد کھیلتا ہو گھر سے باہر نکلا تو آوارہ کتوں نے دبوچ لیا اور گھسیٹتے ہوئے اسے کھیتوں میں لیے گئے۔ محلے کے بچوں نے گھروالوں کو اطلاع دی ، وہ بھاگ کر کھیتوں میں پہنچے لیکن تب تک بہت دیر ہو چکی تھی۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ آوارہ کتوں کی بھر مار کے باعث شہریوں کی زندگی اجیرن ہو چکی ہے۔