پشاور(نیوزڈیسک)سابق وزےراعلیٰ اور عوامی نےشنل پارٹی کے صوبائی صدر امےر حےدر خان ہوتی اور گورنر خےبر پختونخوا نے شوکت خانم ہسپتال کی افتتاحی تقریب مےں شرکت نہےں کی۔امےر حےدر خان ہوتی نے شوکت خاتم کےلئے حےات آباد مےں بغےر کسی پےسوں کے پلاٹ دےا تھا، ہسپتال کے افتتاح کے موقع پر انہےں دعوت دی گئی تھی جبکہ گورنر کو دعوت نامہ بھجا گےا تھا تاہم دونوں رہنماﺅں نے تقرےب مےں شرکت نہےں کی۔وزےراعلیٰ پروےز خٹک، صوبائی وزرائ، چےف سےکرٹری، آئی جی، سی سی پی اوسمےت ملک کی معروف سےاسی و شوبز شخصےات جن مےں نعےم بخاری، عائشہ ثنائ، بہروز سبزاوری سمےت کئی دےگر افراد نے بھی شرکت کی۔