منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

این اے122،فیصلے کی گھڑی اگئی،پی ٹی آئی نے نئی حکمت عملی تیار کر لی

datetime 30  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( نیوزڈیسک)این اے122،فیصلے کی گھڑی اگئی،پی ٹی آئی نے نئی حکمت عملی تیار کر لی ، الیکشن کمیشن کی طرف سے انکار پر سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ ، لاہور کے حلقہ این اے122کے ضمنی الیکشن کے خلاف تحریک انصاف کے امیدوار عبدالعلیم خان کی دائر کردہ الیکشن کمیشن میں رٹ پٹیشن کی سماعت آج ( بدھ ) 30دسمبر اسلام آباد میں ہو گی جس میں دونوں طرف سے وکلا ءاپنے دلائل دیں گے ۔اس ضمن میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی مشاورت سے پی ٹی آئی اپنی نئی حکمت عملی تیار کر چکی ہے جس کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے انکار کی صورت میں سپریم کورٹ آف پاکستان سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا اس سلسلے میں انیس علی ہاشمی کی سربراہی میں پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم کی مشاورت جاری ہے ۔ جبکہ چیئرمین تحریک انصاف کے پولیٹیکل ایڈوائزر اور این اے122سے تحریک انصاف کے امیدوار عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن میں 11اکتوبر کے ضمنی الیکشن کے حوالے سے ہمارے دعوو¿ں کی آزاد میڈیا تصدیق کر چکا ہے اگر 25ہزار کے لگ بھگ ووٹوں کا غیر قانونی طور سے ردوبدل نہ کیا جاتا تو لاہور کے الیکشن میں بھی لودھراں جیسی کامیابی ملتی ،انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نواز لیگ کےلئے میدان کھلا نہیں چھوڑے گی اور جعلسازی کے “ڈبل شاہوں ” کا ہر موڑ پر سامنا کریں گے ،عبدالعلیم خان نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ہوم ورک مکمل کرنے کے بعد الیکشن کمیشن سے رجوع کیا ہے اور دو مرتبہ بوگس طریقے سے سپیکر بننے والے ایاز صادق کی بوکھلاہٹ ساری قوم کے سامنے ہے اس کے باوجود اگر اُن کے دباو¿ میں آ کر کوئی فیصلہ کیا گیا تو ہمارے لیے بھی تمام آپشن کھلے ہیں ،عوام بیدار ہو چکے ہیں اور وہ موجودہ حکمرانوں کی چالوں میں دوبارہ نہیں آئینگے ۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…