لاہور(نیوزڈیسک)لاہور میں 15 سالہ لڑکی کو مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی ،پولیس کی حیران کن پیش رفت،لاہور میں زیادتی کا شکار ہونے والی لڑکی کے ہسپتال میں مزید تین ٹیسٹ کیے گئے۔ اس موقع پر متاثرہ لڑکی اور اس کے اہلخانہ نے انصاف کی اپیل کی ہے۔رفتہ رفتہ پولیس کا ردعمل حیران کن ہوتا جارہاہے پہلے متاثرہ لڑکی کے ٹیسٹ کئے گئے ،اور پھر دوبارہ تین ٹیسٹوں کے لئے سروسز ہسپتال لے جایاگیا،بار بار ٹیسٹ سے یوں محسوس ہورہاہے کہ یہ معاملہ بھی لٹکانے کی کوشش کی جارہی ہے، لاہور میں 15 سالہ لڑکی کو مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا جس کے بعد سیکورٹی اداروں اور عوامی حلقوں میں کھلبلی مچ گئی۔ حکومتی نوٹس کے بعد پولیس حرکت میں آئی اور نامزد مرکزی ملزم رانا عدنان سمیت 8 افراد کو مقدمہ درج کرکے گرفتار کر لیا۔ متاثرہ لڑکی کو مزید میڈیکل ٹیسٹوں کے لیے سروسز ہسپتال لے جایا گیا جہاں میڈیا سے گفتگو میں لڑکی کا کہنا تھا کہ اسے نہیں معلوم پولیس کون سے ٹیسٹ کروانے لائی ہے۔ اس موقع پر اہلخانہ نے انصاف کی اپیل بھی کی۔دوسری جانب باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس لڑکی کی والدہ جانب سے لگائے جانے والے تمام الزامات بارے بھی تفتیش کر رہی ہے جبکہ اس سارے واقعہ میں بدنیتی کو بھی مدنظر رکھا جا رہا ہے۔