اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے مردان میں نادراآفس میں خود کش حملہ آور کو اندر داخل ہونے سے روکنے کی کوشش میں شہید ہونے والے سیکیورٹی گارڈ پرویز کے اہل خانہ کیلئے 30لاکھ روپے امداد دینے کا اعلان کر دیاہے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہناتھا کہ شہید ہونے والے سیکیورٹی اہلکار کے اہل خانہ کو 30لاکھ روپے امداد اور ایک فرد کو سرکاری نوکر ی دی جائے گی۔چوہدری نثار کا کہناتھا کہ پوری قوم مردان حملے میں شہید ہونے والے افراد کے اہل خانہ کے ساتھ ہے،شہداءکی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،چوہدری نثار نے شہید سیکیورٹی گارڈ پرویز کو خراج عقیدت بھی پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ امداد کا چیک کل چیئرمین نادرا شہید سیکیورٹی اہلکار کے اہل خانہ کے حوالے کریں گے ۔