جمعرات‬‮ ، 09 اکتوبر‬‮ 2025 

اگلے عام انتخابات میں تحریک انصاف کو انتخابی مہم چلانے کی ضرورت نہیں پڑے گی

datetime 30  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(نیوزڈیسک))پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ این اے۔ 154 لودھراں کے ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی کے اُمیدوار جہانگیر ترین کی تاریخی کامیابی نے ثابت کردیا ہے کہ اگلے انتخابات میں اگر ساری سیاسی پارٹیاں بھی اکھٹی ہو جائیں تو پی ٹی آئی سے نہیں جیت سکیں گی، اس انتخاب میں وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت نے مل کر سرکاری مشینری استعمال کی ،اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں کے اعلانات کئے اور عوام کو ہر قسم کی لالچ دی لیکن اس کے باوجود لودھراں کے عوام نے تبدیلی کا ساتھ دے کر یہ ثابت کردیا کہ پورے ملک میں آنے والاوقت پاکستان تحریک انصاف کا ہے اگلے عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کو انتخابی مہم چلانے کی ضرورت نہیں پڑے گی ہم خیبرپختونخوا حکومت کی بہترین کارکردگی کی بنیاد پر انتخابات جیت جائیں گے ۔ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے منگل کے روز پشاور میں حلقہ این اے۔154 لودھراں میں پی ٹی آئی کے اُمیدوار جہانگیر ترین کی کامیابی کی خوشی میں دیئے گئے ظہرانے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا جن میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک ، ایم این اے جہانگیر ترین، اسپیکر صوبائی اسمبلی اسد قیصر کے علاوہ پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے صوبائی وزراء، ممبران قومی و صوبائی اسمبلی ، سینٹرزاور منتخب بلدیاتی نمائندوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔عمران خان نے کہا کہ اگر چہ سال 2015 خود اُن کیلئے اور پارٹی کیلئے مشکل سال ثابت ہوالیکن اس کا اختتام پارٹی کیلئے بہت شاندار طریقے سے ہورہا ہے کیونکہ اس سال کے اختتام میں لودھراں کے ضمنی انتخابات میں پارٹی کو شاندار کامیابی ملنے کے علاوہ شوکت خانم کینسر ہسپتال پشاور اور نمل یونیورسٹی کا افتتاح بھی ہو گیا ہے آنے والا وقت پی ٹی آئی کا ہے کیونکہ پی ٹی آئی کے دھرنوں نے پاکستان کے عوام کو سیاسی شعور دے کر تبدیلی کے پیغام کو ملک کے کونے کونے تک پہنچا دیا ہے انہوں نے کہاکہ گزشتہ انتخابات میں پارٹی سے غلطیاں سرزد ہوئی ہیں لیکن ہم نے ان غلطیوں کا بغورجائزہ لے کر اُن سے بہت کچھ سیکھا ہے اور یہی کامیابی کا راز ہے کہ انسان اپنی ناکامیوں سے حوصلہ نہ ہارے اور غلطیوں سے سیکھے ۔ہم نے بہت مشکل وقت دیکھا ہے ہمیں ناکامیوں کا بھی سامنا کرنا پڑا ہے لیکن ہم ناکامیوں اور ہارکے خوف سے پیچھے نہیں ہٹے بلکہ ثابت قدم رہے ہیں اور اﷲ تعالیٰ ثابت قدم رہنے والوں کوکامیابی ضرور دیتا ہے۔ عمران خان نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف ہر اچھے کام میں سبقت لے جانے والی جماعت ہے۔ پی ٹی آئی وہ پہلی جماعت ہے جس نے ملک میں کرپشن اور ناانصافی کے ساتھ ساتھ پروٹوکول کلچر کے خلاف آواز اُٹھائی ہے۔ خیبرپختونخوا میں گورننس، پولیس اور پٹوار کا نظام ٹھیک کر دیا ہے صحت اور تعلیم کے شعبے میں انقلابی اصلاحات نافذ کی ہیں۔ ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سینئر رہنما جہانگیر ترین نے ضمنی انتخاب میں اپنی جیت کو عمران خان اور پارٹی کی جیت قرار دیتے ہوئے پارٹی کے اُن تمام عہدیداروں اور کارکنان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا جنہوں نے انتخابی مہم میں اُن کا بھر پور ساتھ دیا #/s#

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اوساکا۔ایکسپو


میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…