منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

وزیراعظم کی آج کل انوکھی پالیسی چل رہی ہے ،ہند کو گلے لگارہے ہیں, سندھ گلے پڑرہا ہے

datetime 29  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوزڈیسک) جمعیت علماءاسلام (ف) کے مرکزی رہنما اور سابق سینیٹر حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ میاں محمد نواز شریف کی آج کل انوکھی پالیسی چل رہی ہے۔ اس کا ایک نمونہ یہ ہے کہ ہند کو گلے لگارہے ہیں جبکہ سندھ گلے پڑرہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو کراچی پریس کلب کا دورہ کیا۔ پریس کلب کے دورے کے موقع پر نومنتخب عہدےداران صدر فاضل جمیلی، سیکریٹری اے ایچ خانزادہ سمیت دیگر عہدےداران کو مبارکباد دی۔ اس موقع پر جے یو آئی سندھ کے نائب صدر قاری محمد عثمان اور دیگر بھی موجود تھے۔ بعد ازاں صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے حافظ حسین احمد نے کہا کہ مودی نواز شریف ملاقات اتفاقیہ نہیں طے شدہ تھی۔ نواز شریف نے کوفہ میں سرگوشی کرتے ہوئے مودی کو اپنے پریوار میں شادی کی دعوت دی تھی جو کہ انہوں نے قبول کی۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے فیصلے دبئی میں ہورہے ہیں اور کراچی کے فیصلے لندن میں ہورہے ہیں۔ صوبائی حکمران خود اب صوبائی خود مختاری کا احترام نہیں کررہے بلکہ صوبائی خود مختاری کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جے یو آئی نے مسلم لیگ (ن) سے پارلیمانی تعاون کیا ہے۔ پالیسی کے مطابق اتحاد نہیں ہوا۔ جے یو آئی نے 21 ویں ترمیم اور نیشنل ایکشن پلان پر اپنا ووٹ نہیں دیا تھا۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ امریکہ افغانستان کی چوہدراہٹ ہندوستان کے حوالے کرنا چاہتا ہے جبکہ اس کا استحقاق صرف پاکستان کو حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے ہندوستان کے ساتھ واحد تنازع کشمیر ہے اب افغانستان بھی اس تنازع میں شامل ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ نیٹو اور ان کے اتحادیوں کی افغانستان میں حکمت عملی ناکام ہوگئی ہے۔ اس لئے انہوں نے مشرق وسطیٰ کا رخ کیا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مودی کا لاہور یاترہ کابل سے واپسی پر طے شد اور ہندوستان کی پالیسی حصہ ہے ۔ جبکہ پاکستان کی کوئی خارجہ پالیسی نہیں ہے۔ خارجہ پالیسی سرتاج عزیز اور طارق فاطمی دو بیساکھیوں کے سہارے چل رہی ہے۔ وہ کب سے ریٹائرڈ ہوچکے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ 34 اسلامی ممالک کے اتحاد کا اعلان پہلے ہوا اور طریقہ کار اب طے ہورہا ہے جبکہ سرتاج عزیز کہتے ہیں کہ ان کو کچھ پتہ ہی نہیں ہے۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کا ان کیمرہ اجلاس بلا کر خارجہ پالیسی پر نظر ثانی کی جائے اور موجودہ حالات کے مطابق پاکستان کی خارجہ پالیسی کو قومی مفادات سے ہم آہنگ کیا جائے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ داعش کو امریکہ اور یورپ امداد فراہم کرتے ہیں۔ انہوں نے داعش پیدا کی اور اب وہی ان کو مار رہے ہیں۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…